آذادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 10 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

جمعرات 7 جون 2018 12:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آذادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 10 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ہیں۔ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر۔12، انڈر۔16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن ابھی سے کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :