سیاحت کے فروغ کیلئے ایک کروڑ44 لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 7 جون 2018 13:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد رومان برھانہ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ایک کروڑ44لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔منصوبہ 2ماہ میں مکمل کیاجائے گا ،متعلقہ انجینئرز اور تحصیل نائب ناظم سردار شجاع کے ہمراہ دھوبی گھاٹ چوک، گوجرہ پل، سکاؤٹ کیمپ، تھائی، کالی مٹی، مہاز ہرنو، عزیز آباد، شیر آباد، کولاں، ہائی سکول روڈ، چھتری سٹاپ، گیبہ، بٹنگی موڑ، باڑا گلی، باڑا گلی موڑ، موچی ڈھارہ و دیگر مقامات کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے مذکورہ مقامات پرصفائی کا نظام بہتر بنانے کے علاوہ قومی ہیروز کی یادگاریں نمایاں انداز میں نصب کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ گلیات کو حقیقی معنوں میں سیاحوں کیلئے مرکز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات کو پوری دنیا میں اہمیت حاصل ہے اور ہر سال ملک بھر سے لاکھوں سیاح ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، مری و دیگر مقامات کی سیر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ملکی آمدن میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوتا ہے اور سیزن کے دوران متعدد بے روزگار افراد روز گار حاصل کرتے ہیں۔ سردار شجاع احمد نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے تعاون سے ٹی ایم اے ایبٹ آباد سیاحوں کی دلچسپی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ گلیات کو حقیقی معنوں میں سویئزر لینڈ بنانے کیلئے تمام تر صلاحتیںاورسائل بروئے کار لائیں گے

متعلقہ عنوان :