حکومت خلفائے راشدین کے ایام شہادت، وفات پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے،حاجی ایاز خان

جمعرات 7 جون 2018 13:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امیدوارقومی اسمبلی این اے 16حاجی ایاز خان نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایام شہادت ،وفات پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے ۔سید نا علی المرتضیٰ ؓ کی سیرت و کردار امت مسلمہ کے لئے مینارہ نور ہیں ۔

(جاری ہے)

خلیفہ چہارم سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کی یوم شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓ خصوصاً خلفائے راشدین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کا دور سنہری دور تھا اور ایسا نظام تھا جس کا آج تک کوئی نعمل البدل نہیں ،آج بھی امت مسلمہ کے زوال کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے نظام خلافت راشدہ کی راہ چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توحلقہ کے عوام کی نظام خلافت طرز پر خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :