عام انتخابات ،امیدوارو ںکی بڑی تعداد نے جمعرات کے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے

جمعرات 7 جون 2018 14:22

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو کی بڑی تعداد نے جمعرات کے روز بھی کاغذات جمع کرائے ، امیدواروں کی بڑی تعداد اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ جلوسوں کی صورت میں کاغذات جمع کرانے کیلئے آتی رہی، اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے، اس موقع پر مختلف امیدواروں کی جانب سے اپنے سپورٹرز کیلئے گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جو جلوس کی صورت میں اپنے حلقے کا چکر لگانے کے بعد کاغذات جمع کرانے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس آئے۔

متعلقہ عنوان :