ہسپانیہ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ، حکومت کی 17 رکنی کابینہ میں11 خواتین شامل

نئی حکومت ہسپانوی معاشرے کی بہترین عکاس ثابت ہو گی ، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز

جمعرات 7 جون 2018 15:35

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ہسپانیہ نے نئی تاریخ رقم کر دی، یورپی یونین نواز حکومت کی 17 رکنی کابینہ میں11 خواتین ہیں،نئی حکومت ہسپانوی معاشرے کی بہترین عکاس ثابت ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی نئی حکومت جمعرات کے دن حلف اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نواز اس حکومت کی سترہ رکنی کابینہ میں گیارہ خواتین ہیں، جو جدید اسپین کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

سانچیز نے کہا ہے کہ نئی حکومت ہسپانوی معاشرے کی بہترین عکاس ثابت ہو گی۔ تاہم ناقدین کے مطابق سانچیز کی اقلیتی حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا کرنے ہو گا، جن میں کاتولونیا میں آزادی کی تحریک کے علاوہ باسک علیحدگی پسندوں اور لیفٹ پارٹی کی طرف سے دبائو بھی شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :