نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کا چیف کمشنر آفس کادورہ

چیف کمشنر اسلام آباد نے انتخابی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی

جمعرات 7 جون 2018 15:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے جمعرات کو چیف کمشنر آفس کادورہ کیا جہاں انہیں الیکشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد ڈاکٹر آفتاب درانی کی طرف سے وزیرداخلہ کو وفاقی دارالحکومت میں انتخابی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 356 پولنگ اسٹیشنز مرد حضرات کے لئے ، اور 345 پولنگ اسٹیشنز خواتین کے لئے قائم کئے جائیں ہیں جبکہ 87 مخلوط پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔ وزیرداخلہ کو آئی جی اسلام آباد کی طرف سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات سے وزیرداخلہ کو آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ کی طرف سے الیکشن کے دوران اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :