دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 7 جون 2018 21:23

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار اور 16 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :