آتش بازی کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے، ڈی پی او بنوں

جمعرات 7 جون 2018 21:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ آتش بازی کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ نے تمام سرکلز کے SDPOs، SHOsاور دیگر بیٹ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ آتش بازی پر مکمل پابندی ہے کسی کو بھی آتش بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی پٹاخے بیچنے والے کے خلاف ضلعی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 18مقدمات درج رجسٹر کرکے 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی مواد برآمد کئے ضلعی پولیس سربراہ نے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے عوام سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس مہم میں ضلعی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

تاکہ ایسے قبیح فعل کو روکا جا سکے عوام نے ضلعی پولیس آفیسرکی طرف سے جاری کردہ مہم کا خیر مقدم کیااور ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :