عراق کی شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی

جمعہ 8 جون 2018 09:40

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) عراقی فضائیہ نے ہمسایہ ملک شام میں داعشکے خلاف تازہ کارروائی کی ہے۔عراقی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایف سولہ طیارے نے سرحدی علاقے میں قائم اس انتہا پسند گروہ کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

عراقی فضائیہ نے گزشتہ برس بھی کئی مرتبہ شام میں ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ عراق کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے لیے اس نے شامیحکومت سے اجازت لی تھی۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ اگرچہ ملک میںداعشکو شکست دے دی گئی ہے تاہم شام سے متصل سرحدی علاقوں میں موجود ان سے ابھی تک خطرہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :