اسٹیج اداکارائوں اور ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ کل باری سٹوڈیو میں کھیلا جائیگا

جمعہ 8 جون 2018 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) اسٹیج کی اداکارائوں اور ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ کل (ہفتہ ) باری سٹوڈیو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارائوں کی ٹیم میں عینی طاہرہ ،مدھو ،آشا چوہدری ،رائمہ خان ،شانزہ ،لیلیٰ صدیقی ،علیزہ راجپوت ،انعم خان ،پنکی سمیت اداکار شامل ہیں جبکہ دوسری جانب ماڈل لائبہ خان کی قیادت میں نامور ماڈلز کی ٹیم میدان میں اترے گی ۔ میچ کے لئے دونوں ٹیموں کی گزشتہ کئی روز سے پریکٹس جاری تھی ۔شوبز حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ میچ اسٹیج کی اداکارائیں جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔ تاہم اس کا اصل فیصلہ آج میدان میں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :