مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کا پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ

مقابلے میں پولینڈ کے پیرا گلائیڈڑ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 8 جون 2018 13:11

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء)مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔رومانیہ میں پیراگلائیڈنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیاجس میںشرکت کے لئے رومانیہ سمیت کئی ممالک سے درجنوں ماہر پیراگلائیڈرز یہاں پہنچے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں خطروں کے کھلاڑیوں نے پیراگلائیڈنگ کے دوران فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔مقابلے میں پولینڈ کے پیرا گلائیڈڑ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔