خیبر ایجنسی کے مختلف علاقو ں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

جمعہ 8 جون 2018 14:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی آئی کئیر سروسز فاٹا کے زیر نگرانی میں آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سپاری، جمرود، تودہ میلہ، سور کمر، لوئی شلمان، لنڈی کوتل، پاسد خیل، شیخمل خیل، چرسیانو باڑہ، ضیاء الدین، پاوا جنگی، منڈی خاص اور تنگی) میں فری آئی کیمپوں کا انعقاد کیاگیا جس میں آئی کئیر پروگرام کے ماہر ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات تقسیم کئے اور آنکھوں کے مریضوں میں مفت نظر کی عینکیں تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ان کیمپوں میں کل 994مریضوں کا معائنہ کیااورانہیں مفت ادویات ،181مریضوں کو نظر کی عینکیں فراہم کیں جبکہ21مریضوں کو جن کو سفید موتیا کے مریضوں کابھی علاج کیا گیا۔علاقے کے معززین نے ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام اور منیجر کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :