ویسٹ انڈین بلے باز شین ڈورچ کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری، 125 رنز بنا کر ناقابل شکست

جمعہ 8 جون 2018 16:55

پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ویسٹ انڈین بلے باز شین ڈورچ نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈورچ نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، انہوں نے 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

متعلقہ عنوان :