احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 8 جون 2018 17:57

عارفوالا۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر راجہ منصو ر احمدنے کہا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، ہو ٹل مالکان پردے میں کھانے پینے کی اشیاء مسافروں ، مریضوں اور دیگر ضرورت مندوں کو فراہم کریں، احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کی اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں فراہم کی جائیں ، رمضان بازاروں میں گلی سڑی سبزیاں نہ بجھوائی جائیں ، پھلوں اور سبزیوں کی تعداد کو بڑھایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خالد عمر قریشی، ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی جائے اور منڈی میں پانی کے چھڑکائو کا عمل متواتر طور پر جاری رکھا جائے ، منڈی میں لگے کوڑے کے ڈھیر اٹھو کر کسی اور جگہ پر پھنکوائیں جائیں اور کوڑے کو تلف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :