انسانی اسمگلنگ ، ملوث 6سرغنوں پر پابندی عائد،اقوام متحدہ

جمعہ 8 جون 2018 18:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) اقوام متحدہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6سرغنوں پر پابندی عائد کر دی،بلیک لسٹ کئے جانے والوں میں ساحلی محافظ یونٹ کے سربراہ سمیت لیبیا کے چار اور اریٹیراکے دو شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا سے چلائے جانے والے انسانی سمگلنگ کے گروہ کے چھ سرغنوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔بلیک لسٹ کئے جانے والوں میں ساحلی محافظ یونٹ کے سربراہ سمیت لیبیا کے چار اور اریٹیراکے دو شہری شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی اسمگلروں کو بین کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :