اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے ہوپ فاونڈیشن کے 1200بچوں کے لیے گرینڈ افطار کا انتظام

جمعہ 8 جون 2018 20:13

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے ہوپ فاونڈیشن کے 1200بچوں کے لیے گرینڈ افطار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ برانڈ کی جانب سے کیے جانے والے عہد کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون ان آبادیوں کی موثرانداز میں اعانت کرنا ہے جن میں وہ کام کرتا ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نہ صرف اپنے فریقین کے لیے بلکہ بڑے پیمانے پر عوام کے لیے بھی ان آبادیوں کی طویل المیعاد تعمیر اور اعانت کی کامل اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی طویل الاثر کوششوں کے حصہ کے طور پر بینک نے ہوپ فاؤنڈیشن کے 1200 کم مراعات یافتہ بچوں کے لیے افطار کا انتظام کیا۔ یہ چوتھا سال ہے جب بینک نے ہوپ فاؤنڈیشن کی اعانت کے لیے افطار کا انتظام کیا۔اس موقع پر 90 سے زائد رضاکاروں نے بھی افطار میں شرکت کی اور بچوں کے لیے اس تقریب کو تفریحی سرگرمیوں سے بھردیا۔شام کا اختتام زیادہ پرجوش انداز میں ہوا۔ گھروں کو روانگی سے قبل بچوں کوعید کے لیے لباس تحفے کے طور پر دئیے گئے جس سے ان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔