سانحہ راجہ بازار کیس: تین گواہوں کے بیان قلمبند ، سماعت تیس30 تک ملتوی

جمعہ 8 جون 2018 21:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سانحہ راجہ بازار کیس میں تین گواہوں کے بیان قلمبند کر تے ہوئے سماعت30جون تک ملتوی کردی ،مقدمہ میں نامزد ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کیخلاف تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سانحہ راجہ بازار میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ تمام ملزمان عدالت عالیہ سے ضمانت پر ہیںگزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے تین گواہان کے بیان ریکارڈکرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :