شیشہ نوشی کے اثرات تمباکونوشی سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں،ماہرین صحت

ہفتہ 9 جون 2018 14:58

قصور۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) ماہرین صحت نے خبردارکیاہے کہ شیشہ نوشی کے مضراثرات تمباکونوشی سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

حقہ پیناجسے واٹر پائپ‘ شیشہ اور دیگر ناموں سے جاناجاتاہے کے پینے سے صحت پر انتہائی مضراثرات مرتب ہوتے ہیں جو تمباکونوشی سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ بچوں کے قریب شیشہ نوشی سے بچوں میں اس کے مضراثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ماہرین صحت نے مزیدبتایا کہ متواترتمباکونوشی اور شیشہ نوشی خطرناک ہیں جو موت کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :