فرنچ اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم کل مد مقابل ہونگے

ہفتہ 9 جون 2018 15:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے، ٹائٹل کے لئے کل اتوار کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس میں رافیل نڈال کا سفر جاری ہے۔ کلے کورٹ کے کنگ نڈال نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو ناکام رہے۔

(جاری ہے)

ڈومنیک تھیم نے اٹلی کے مارکو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فرانچ اوپن فائنل میں (آج) اتوار کو نڈال کا ڈومیک سے مقابلہ ہو گا۔فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنلز میں کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے شاندار کھیل پیش کیا۔ آٹھ بار کے چیمپئن نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ سپینش سٹار کا فائنل میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں ڈومینک نے اٹلی کے مارکو کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :