موس رسالت ﷺ کی حفاظر ہمارے دلون کی دھڑکن ہے، عبدالغفور رحمانی

ہفتہ 9 جون 2018 20:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) ناموس رسالت ﷺ کی حفاظر ہمارے دلون کی دھڑکن ہے عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ایمان کی بنیاد ہے ناموس رسالت ﷺ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردونگا ناموس رسالت ﷺ امن کی معراج نبی کریمؐ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چنیوٹ حاجی عبدالغفور رحمانی نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ امت کے موجودہ حالات دین سے دوری کا نتیجہ ہے دین سے دوری اندھیروں کی طرف لے جاکر انسانیت کو بھٹکا دیتی ہے روحانی مجالس روشن مستقبل کی ضامن ہیں بہترین مستقبل پاک معاشرے کی تعمیر اور تمام مسائل کا حل قرآن و سنت پر عمل پیرا میں ہے ،آخر میں حاجی عبدالغفور رحمانی نے اسلام اور ملک پاکستان کی بقاء کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :