بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے ڈیوڈ وارنر اب کمنٹری کریں گے

اتوار 10 جون 2018 16:40

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے آسٹریلوی سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اب کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندی کے شکار ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 13 اور دوسرا 16 جون کو کھیلا جائے گا اور ڈیوڈ وارنر دوسرے ایک روزہ میچ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے۔یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے تاہم ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بین کرافٹ کو پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :