سبی ،این اے 259کیلئے سردارزادہ حیربیار خان ڈومکی ،سید عبدالحئی راشدی ،پی بی7کیلئے سردار سرفراز خان ڈومکی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اتوار 10 جون 2018 17:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سبی میں انتخابات کی گہماگہمی میں اضافہ ،این اے 259کیلئے سردارزادہ حیربیار خان ڈومکی ،اورسید عبدالحئی راشدی ،پی بی07کیلئے سردار سرفراز خان ڈومکی طویل جلوس کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پہنچ گئے، انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ،مجموعی طور پر158امید واروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جن میں 52ا مید واروںنے کاغذات نامزدگی جمع کر دئیے ہیں ،این اے 259کے لیے اب تک 31امیدواراور پی بی 7سبی کے لئے 21 امید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزکے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تا ریخ آج آخری دن ہے ،تفصیلات کے مطابق سبی میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیی31امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگوکے پاس جمع کرا دئیے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میںسردارزاداہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، میر شیراز ڈومکی،سید عبدالحی شاہ راشدی،میر محمد خان،اللہ داد ،پروفیسر حافظ عبدالحی کھوسہ ،میر بابر مرغزانی ،میر باز محمد مری ،محمد انور لغاری ،محراب خان مری شامل ہیں ، جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین سی21امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میںسردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ،سردارزادہ میر کوہیار خان ڈومکی ،سردار محمد صادق دہپال ، شاہد امین ،احمد خان ،میر شیراز ڈومکی ،غلام رسول،سید غلام شاہ اور میر غلام مجتبیٰ ابڑو شامل ہیں، کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ آج ہے ،14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہے گا،19جون امیدواروں پر اعتراضات کی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 27جون کوتمام امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی اور28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے علاوہ ازاں سبی میں انتخابات کی گہما گہمی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے این اے 259کیلئے آزاد امیدوار میر حیربیار خان ڈومکی ، اور پی بی 07کیلئے سردار سرفراز خان ڈومکی لہڑی سے طویل جلوس کی صورت میں سبی پہنچے جہاں ان کے حمایتوں نے سرکٹ ہائوس میں پرتپاک استقبال کیا اور جلوس کی صورت میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گئے اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ این اے 259کیلئے معروف روحانی پیشوا سید عبدالحئی راشدی لاڑکانہ سے سبی پہنچے سبی بائی پاس پہنچنے پرمحمد انور خجک،ملک قائم الدین دہپال، ملک عبدالستار دہپال ،سردار صادق دہپال، ملک چاکر خان خجک، سمیت سینکڑوں معتبرین مریدین اور ان کے حمایتوں نے پرتپاک استقبال کیا او رجلوس کی صورت میں سیشن کورٹ پہنچ گئے اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ پی بی 07کیلئے سید عبدالحئی راشدی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار محمد صاد ق دہپال نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :