اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو ون ڈے میچ میں 6 رنز سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا
اسکاٹ لینڈ نے مقرر ہ پچاس اووز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 371رنز بنائے ،ْ جواب میں شاندار آغاز کے باوجود انگلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،ْمکلائیڈ کو یادگار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
پیر 11 جون 2018 12:03
(جاری ہے)
میزبان ٹیم کی جانب سے کیلم مکلائڈ نے یادگار اننگز کھیلتے ہوئے 140 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کے علاوہ میتھیو کراس (48)، کائل کٹزر (58) اور جارج منسے (55) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور عادل رشید نے دو ،ْدو جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں شاندار آغاز کے باوجود انگلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیسن روئے (34)، ایلکس ہیلز (52)، معین علی (46) اور لیام پلنکٹ (47) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے تین، الیسڈیئر ایونز اور رچی ریبرنگٹن نے دو، دو جبکہ سفیان شریف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔مکلائیڈ کو یادگار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں پہلی فتح تھی جو کہ آئی سی سی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔پاکستانی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف 12 اور 13 جون کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گیمزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.