اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بحری سرنگ تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک بحری مرکز پر بمباری کرکے اسے بھی تباہ کیا گیا،اسرائیلی فو

پیر 11 جون 2018 13:33

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک بحری سرنگ کو تباہ کیے جانے کی فوٹیج جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ سرنگ سمندری حدود کے ساتھ ساتھ فلسطینی تنظیم حماس کے ارکان کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرنگ کا پتا چلانے کے بعد اسے دھماکہ سے تباہ کردیا گیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک بحری مرکز پر بمباری کرکے اسے بھی تباہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :