عام لو گ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق معاملے پر ظفرعزیز کو نوٹس جاری ،

سماعت 13جون تک ملتوی

پیر 11 جون 2018 14:02

عام لو گ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق معاملے پر ظفرعزیز کو نوٹس جاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام لو گ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق معاملے پر ظفرعزیز کو نوٹس جاری کر تے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق معاملے کی سماعت چار رکنی کمیشن نے کی ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے ، انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم عام لوگ اتحاد کے ٹکٹ انہیں جاری کریں ،الیکشن کمیشن نے معاملے پر ظفرعزیز کو نوٹس جاری کر تے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی۔