فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ مشکل کام ہے ‘ زنیرہ علی

پیر 11 جون 2018 14:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ماڈل و اداکارہ زنیرہ علی نے کہا ہے کہ فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ مشکل کام ہے مگر جس کام کو شوق سے کیا جائے اس میں کوئی مشکل نہیں آتی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زنیرہ علی نے کہا کہ میں کئی سالوں سے ماڈلنگ کے شعبہ وابستہ ہوں اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہوں ۔ میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ کا شعبہ مشکل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے لیکن میں فی الحال اپنی ساری توجہ ماڈلنگ ادر ٹی وی ڈراموں پر دے رہی ہوں۔