ْبنوں ،100 سالہ خاتون بھی انتخابی میدان میں کود پڑی،

دونشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کر ونگی ،حضرت بی بی کی گفتگو

پیر 11 جون 2018 16:13

ْبنوں ،100 سالہ خاتون بھی انتخابی میدان میں کود پڑی،
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) بنوں میں 100 سالہ خاتون بھی انتخابی میدان میں کود پڑی، حضرت بی بی نے دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،ریٹرننگ آفیسر نے خاتون کی فیس معاف کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں سے 100 سالہ خاتون حضرت بی بی نے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ،حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسر نے خاتون کی فیس معاف کردی۔حضرت بی بی نے کہا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور حلقے میں ٹیوب ویل اور سڑکیں بنائے گی ۔واضح رہے کہ حضرت بی بی اس سے قبل بھی پانچ بار انتخابات میں حصہ لے چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :