دارالحکومت کے اداروں کا انتظام وانصرام ملک کیلئے مثالی ،کارکردگی مشعل راہ ہونی چاہئے، وزیر کیڈ اعظم خان

اپنے مختصر دور وزارت میں اداروں میں انتظامی بہتری کی کوشش کرونگا ،گزشتہ حکومت کے اچھے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا، کیڈکے افسران سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر برائے کیڈاعظم خان نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے اداروں کا انتظام وانصرام ملک کیلئے مثالی ،کارکردگی مشعل راہ ہونی چاہئے۔وزیر کیڈ نے یہ بات پیر کو وزارت کیڈ میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سیکرٹری کیڈ ثاقب عزیز نے وزارت کیڈ میں آمد پر وفاقی وزیر کو کیڈ اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ، صحت، تعلیم اور سوشل ویلفیئر سیکٹر پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں اسلام آباد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت کیڈ کے حل طلب معاملات پر فوری تجاویز طلب کیں۔ اس موقع پر وزیر کیڈ اعظم خان نے کیڈ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے، دارالحکومت کے اداروں کا انتظام و انصرام ملک کیلئے مثالی ہونا چاہئے، یہاں کے اداروں کی کارکردگی پورے ملک کیلئے مشعل راہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مختصر دور وزارت میں اداروں میں انتظامی بہتری کی کوشش کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اچھے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :