شام،رواں برس9لاکھ 20ہزار شہری بے گھر ہوئے،اقوام متحدہ کے اعداد و شمار

پیر 11 جون 2018 18:33

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) رواں برس کے پہلے چار ماہ میں شام میں بے گھر ،بے یارو مددگار ہونے والے شہریوں کی تعداد 9لاکھ 20ہزار شمار کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران شام میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد نو لاکھ بیس ہزار بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے پیر کے روز یہ اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران اتنے مختصر وقت میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کے لیے علاقائی رابطہ کار پانوس ممٹسِس نے بتایا کہ اس بحران کی وجہ سے وسیع پیمانے پر شامی باشندے داخلی طور پر بے گھر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :