خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرار انگلش کی پندرہ آسامیوں ،مرد لیکچرار مطالعہ

پاکستان کی سات آسامیوں اور خاتون لیکچرار تاریخ(بی پی ایس۔17 )کی چودہ آسامیوں پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی

پیر 11 جون 2018 20:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرار انگلش کی پندرہ آسامیوں ،مرد لیکچرار مطالعہ پاکستان کی سات آسامیوں اور خاتون لیکچرار تاریخ(بی پی ایس۔

(جاری ہے)

17 )کی چودہ آسامیوں پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات یکم اور 11 جون 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھیج ہیں ۔ اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔