پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل جون 19:41

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ..
ایڈنبرا (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ایڈنبرا میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم بھرپور قوت کیساتھ میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل اسکاٹ لیںڈ نے انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔ اس اپ سیٹ نتیجے کے بعد پاکستان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :