نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ،ْ

کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی

بدھ 13 جون 2018 13:14

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے ۔ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے ،ْسرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :