امریکہ تائیوان مسئلے کے بارے میں اپنے وعدے کی پاسداری کرے

تائیوان میں نئے امریکی نمائندہ دفتر کے افتتاح کی چین کی طرف سے شدید مخالفت

بدھ 13 جون 2018 14:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چین کی مرکزی کابینہ کے تائیوان امور رفتر کے ترجمان ماشیائو گوانگ نے کہا کہ چین امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں اور رابطوں کے بھرپور مخالف ہے ترجمان نے یہ بیان منگل کی صبح تائیوان میں امریکی انسٹیٹوٹ(اے آئی ٹی)کے نئے آفس کمپیلکس کے افتتاح کے بعد دیاہے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں امریکی نائب وزیر خارجہ برائے تعلیمی و ثقافتی امور ماراہی روہیس نے بھی شرکت کی،ترجمان نے کہا امریکہ کو چاہیے کہ وہ ایک چین اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کے ریگولیشن کی پاسداری کرے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہچنے سے بچا جا سکے اور آبنائے یوآن بھر میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔1970اور 1980کی دہائیوں میں دستخط کئے جانے والے اعلامیوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے ،گذشتہ روز چین کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنی غلط رویش کو دروست کرے اور تائیوان کے مسئلے کے بارے میں چین سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔

متعلقہ عنوان :