ورلڈ کپ ،ریفری کی مدد کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرادیا گیا
وی اے آر سسٹم میں ایک ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ہو گا ، 3 اسسٹنٹ ہوں گے جو میچ پر کڑی نظر رکھیں گے
بدھ 13 جون 2018 14:55
(جاری ہے)
یہ پہلا موقع ہو گا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں ویڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا جہاں اس سے قبل 2014میں برازیل میں منعقدہ عالمی کپ میں گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔
یہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم روس کے دارلحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے جو روس کے تمام 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز سے منسلک ہوگا۔وی اے آر سسٹم میں ایک ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ہو گا اور اس کے 3اسسٹنٹ ہوں گے جو میچ پر کڑی نظر رکھیں گے۔اس کے علاوہ چار ری پلے آپریٹرز بھی ہوں گے جو کسی بھی ریویو لینے کیلئے ہر طرح سے تیار اور ویڈیو ریفری کو بہترین اینگل فراہم کریں گے جس سے باآسانی نتیجہ اخذ کیا جاسکے گا۔وی اے آر روم میں فیفا کا رکن بھی موجود ہو گا جو میچ ریفریز کی گفتگو سن سکے گا اور وہ آفیشلز ویب سائٹ پر پوسٹ کرے گا۔گرانڈ میں موجود ریفری کسی بھی وقت کسی بھی مشکل فیصلے کو جانچنے اور مدد کے لیے وی اے آر سے رابطہ کرے گا اور یوں فیصلوں اور میچ کے نتیجوں کو شفاف طریقے سے سرانجام دیا جا سکے گا تاہم اس ٹیکنالوجی کا استعمال محدود ہو گا اور اسے صرف 4 اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں گول، پینالٹیز، براہ راست ریڈ کارڈ اور کھلاڑی کی غلط شناخت شامل ہے ،اس ٹیکنالوجی کو 4 شعبوں تک محدود کرنے کا مقصد کھیل کو مستقل خلل سے پاک اور شائقین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے میچ کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کھیل کو غلط آف سائیڈ یا غیرمنصفانہ گول سے پاک کرنے میں بہت مدد ملے گی جہاں ماضی میں اہم میچوں میں ریفری کے متنازع فیصلوں اور سب سے سے بڑے عالمی مقابلے میں ٹیکنالوجی نہ ہونے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ماضی قریب میں اس سلسلے میں سب سے بڑا واقعہ 2010 ورلڈ کپ میں رونما ہوا تھا جب انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان پری کوارٹر فائنل مقابلوں میچ میں فرینک لیمپرڈ کی گیند گول کے اندر سے باہر آ گئی تھی اور ریفری نے اسے گول دینے سے انکار کردیا۔اس فیصلے کو عالمی سطح پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا گیا تھا کیونکہ یہ انگلینڈ کے عالمی کپ سے اخراج کا اہم سبب بنا تھا لیکن اس متنازع فیصلے کے بعد گول لائن سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے فٹبال میں استعمال کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.