ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی فیملی پارکس میں نصب تفریحی آلات کو مطلوبہ معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت

بدھ 13 جون 2018 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی نے غربی سرکل میں واقع علی فیملی پارک،مسعود فیملی پارک اورڈھوڈہ فیملی پارک کادورہ کیا اور وہاں پر نصب مختلف تفریحی آلات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر علی نے عیدالفطر کے موقع پر تفریحی مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے بدھ کے روزمذکورہ فیملی پارکس میں نصب تمام تفریحی آلات کا خود معائنہ کیا اور پارکس کے مالکان اور کیئر ٹیکرز کو جھولوں اور تفریح کے دیگر سامان کوحکومت کی فراہم کردہ گائیڈ لائنزاور معیار کے مطابق رکھنے کی سختی سے ہدایت کی اور مذیدبہتری کے لئے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ پارکس میں قیمتی انسانی جانوں کا خصوصی خیال رکھیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔