وزیر قانون سید علی ظفر سے صوبائی وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر کی ملاقات

انتخابات سے متعلق باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 13 جون 2018 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) وزیر قانون سید علی ظفر سے صوبائی وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر نے ملاقات کی، ملاقات میں آئندہ انتخابات سے متعلق باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیاصوبائی وزیر قانون نے سید علی ظفر کومقدمات کو نمٹانے میں تاخیر پر شکایات سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ٹریبونل اور عدالتوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے طریقہ وضع کرنے پر بھی غورکیاگیا۔سیدعلی ظفر نے کہاکہ خصوصی عدالتوں ،سروس ٹریبونل کے کام میں تیزی اورصوبائی وزیر قانون کی تجاویز پرغور کیا جائے گا۔