اسسٹنٹ کمشنر خار اور نواگئی کاہیڈکوارٹر جیل خار کا دورہ، قیدیوں کے مسائل معلوم کئے، معمولی جرائم میں ملوث 28 قیدی رہا

جمعرات 14 جون 2018 18:16

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ انجینئر عامر خٹک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق نے ہیڈکو ارٹر جیل خا رکا تفصیلی دورہ کیا اورجیل میں قیدیوں کے مسائل معلوم کی اورعید الفطر کے احترام میں معمولی جرا ئم میں ملو ث28قیدیوں کو رہا کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق نے ہیڈ کوارٹرجیل خا ر کا تفصیلی دورہ کیا ۔

اس موقع پر تمام تحصیلداران اور دیگر حکام بھی موجودتھے ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق نے جیل میں قیدیوں کی مسائل معلوم کی اور جیل کے مختلف با رکوں کا معا ئنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے نے جیل میں مختصر عدالت لگا کر معمولی جرائم میں قید 28قیدیوںکوجیل سے رہا کر نے کا حکم دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق نے رہا ہو نے والے قیدیوں سے کہا کہ وہ عید الفطر کے مبارک دن پر جرائم سے تو بہ کر کے آئندہ کیلئے بہتر زندگی گزارے او رمعاشرے میں اپنا مقام پیدا کرکے علاقہ اور ملک وقوم کا نا م روشن کرے اور علاقے میں اپنا تعمیری کردار اداکریں اور آئندہ کے لیے سماج کی بہتری کی کام کریں اور ان کاموں سے پرہیز کریں جن سے سماج اور لوگوں کی جذبات کو ٹھیس پہنچتاہے ۔

اس موقع پر رہائی پانے والے قیدیوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ائندہ کے لیے پرامن صاف ستھری زندگی گزارنے کا عہد کیا ۔

متعلقہ عنوان :