روسی حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لئے ٹرینوں کے عملے کو خصوصی طور پر مسکرانے کی تربیت دے ڈالی

روس میں سر عام کسی کو بلاوجہ مسکراتے ہوئے دیکھنے پر عین ممکن ہے کہ آپ دھر لئے جائیں اور آپ کو وضاحتیں دینا پڑیں ،ْبرطانوی میڈیا

جمعہ 15 جون 2018 12:35

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) روسی حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لئے ٹرینوں کے عملے کو خصوصی طور پر مسکرانے کی تربیت دے ڈالی، تربیت کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کا گرم جوشی سے استقبال کرنا اور انہیں مسکراتے ہوئے خوش آمدید کہنا ہے تاکہ وہ گھر جیسا اطمینان محسوس کریں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق چونکہ روسی کلچر میں جذبات کے اظہار کی زیادتی کو پسند نہیں کیا جاتا، اس لئے شہریوں کا مزاج سرد ہوگیا ہے، ٹرینوں میں غیر ملکی سیاحوں کو جب گرم جوشی کی جگہ سپاٹ چہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ گھبراجاتے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس میں سر عام کسی کو بلاوجہ مسکراتے ہوئے دیکھنے پر عین ممکن ہے کہ آپ دھر لئے جائیں اور آپ کو وضاحتیں دینا پڑیں۔

متعلقہ عنوان :