تھیٹر عوام کو تفریح فراہم کرنے کیساتھ انہیں ایجوکیٹ اور باشعور کرنے کا بھی ذریعہ ہے ‘ قیصر جاوید

جمعہ 15 جون 2018 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) اسٹیج ڈرامہ ڈائر یکٹرقیصر جاویدنے کہا ہے کہ تھیٹر عوام کو تفریح فراہم کرنے کیساتھ انہیں ایجوکیٹ اور باشعور کرنے کا بھی ذریعہ ہے ‘آزا د تھیٹر کا اعزاز یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ حساس موضوعات پر ڈرامے پیش کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیصر جاوید نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ میڈیا کے ذریعے عوام میں ووٹ ڈالنے کا شعور اجاگر کیا گیا اور اسکے اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تھیٹر کے بارے میں کچھ اور سوچ رکھی جاتی ہے لیکن اسکا اصل کام کچھ اور ہے ۔ تھیٹر عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں ایجوکیٹ اور باشعور کرنے کا بھی ذریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :