ایران میں فمیلیز کے بڑی اسکرین پر میچز دیکھنے پر پابندی

حکام ایران کے پرتگال اور اسپین کے خلاف میچ سے قبل اجازت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،ْرپورٹ

پیر 18 جون 2018 12:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ایرانی حکام نے ورلڈ کپ کے لیے کی گئی ورلڈ کپ اسکریننگ کیلئے خواتین سمیت اہلخانہ کو میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

تہران کے آزادی اسٹیڈیم کے آفیشلز نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ورلڈ کپ میچز کے لیے خواتین سمیت اہلخانہ کو میچز کیلئے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی جہاں بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں ایران کے پہلے میچ سے محض چند گھنٹوں قبل یہ فیصلہ منسوخ کردیا گیا اور اس کی تاحال کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

ایک مقامی صحافی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں وزارت اسپورٹس سے ایک میسج ملا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی پارکس میں بڑی اسکرینیں لگانے کے منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔تاہم اب اسٹیڈیم کے حکام ایران کے پرتگال اور اسپین کے خلاف میچ سے قبل اجازت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :