فٹبال ورلڈ کپ 2018 ،ْبرازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں ،ْ کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی

پیر 18 جون 2018 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں کھیل کے 20 ویں منٹ میں برازیل کے کوٹینہو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے گول کر کے برازیل کی سبقت کو ختم کر دیا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ ایک ایک گول پر ختم ہوا۔