فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ

’مردے‘ نے میچ کے دوران 2گول کر دیے

منگل 19 جون 2018 12:16

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018 ء)ہر چار سال بعد کروڑوں لوگ اپنی پسندیدہ ٹیموں کو ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں لیکن یہ محض ایک ٹرافی کے پیچھے چند ملکوں کا مقابلہ نہیں، بلکہ ایک بڑے پیمانے پر انسانی طاقت کا مظاہرہ ہے اور جہاں انسان ہوں گے، وہاں کچھ مزاحیہ واقعے بھی رونما ہوں گے۔ورلڈ کپ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، کبھی کیمرے کے سامنے تو کبھی پس پردہ۔

ان کہانیوں کو ڈھونڈنے کے لیے برطانوی نشریاتی ادارے نے صحافی لوچیانو ورنیکی سے بات کی، جو 1993 ءسے فٹ بال سے منسلک ناقابلِ یقین واقعات اکٹھے کرتے آرہے ہیں۔فٹ بال کی تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ 1954 میں پیش آیا، اور اس کے مرکزی کردار یوروگوئے کے فارورڈ وان ہوہبرگ تھے۔

(جاری ہے)

اپنے پہلے ہی میچ میں انھوں نے دو گول کر ڈالے، اور دوسرے گول کی بدولت یوروگوئے نے ہارا ہوا میچ بچا لیا۔

میچ کے 86ویں منٹ میں ہونے والا یہ گول خاصہ ڈرامائی تھا۔خوشی کے مارے پوری ٹیم وان ہوہبرگ پر چڑھ دوڑی، اور اس جوش کا حیران کن نتیجہ یہ نکلا کہ تھکن اور آکسیجن کے کمی کی وجہ سے وان ہوہبرگ بے ہوش ہو گئے۔ٹیم کے فیزیو کارلوس عباتے نے انھیں جلدی سے کورامائن نامی دوا دے دی، جو سانس لینے میں دشواری دور کرتی ہے اور وہ ہوش میں آ گئے۔صحافی لوچیانو ورنیکی بتاتے ہیں کہ ذرائع کے مطابق وان ہوہبرگ کو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، اور چند لمحوں کے لیے ان کی طبی موت واقع ہو چکی تھی لیکن ہوہبرگ فوراً ہی ہوش میں آگئے اور انھوں نے باقی پورا میچ بھی کھیلا۔

یاد رہے کہ یوروگوائے نے 1930ءمیں پہلے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسری جنگ عظیم (1945ء۔1939ء) کے خاتمے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ (1950ء) میں بھی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔