کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کی ابتدا کہاں سے کی؟ بڑا انکشاف

وہ کھلاڑی جس نے سٹار کھلاڑی کے لیے اپنا کیریئر ختم کرلیا

منگل 19 جون 2018 16:40

کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کی ابتدا کہاں سے کی؟ بڑا انکشاف
ما سکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018 ء) فٹ بال شائقین ممکنہ طور پر لیونل میسی کے ہارمونز میں اضافے کے علاج یا کرسٹیانو رونالڈو کے جمنازیم میں گزارے گئے ان گنت گھنٹوں کے بارے میں تو شاید جانتے ہوں گے لیکن یہاں ہم آپ کو اس ورلڈ کپ میں شامل عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتا رہے ہیں جن سے شاید آپ واقف نہ ہوں۔

33سالہ کرسٹیانو رونالڈو کئی سالوں سے دنیا کے دو بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں، لیکن وہ خوشی کے ساتھ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس دوست کے احسان مند ہیں جو ان کے برابر تھے۔ وہ ان کے قریبی دوست البرٹو فانتراﺅہیں۔جب یہ دونوں اپنی جونیئر ٹیم کے لیے ایک ساتھ کھیلتے تھے تو سپورٹنگ لزبن سے ایک سکاﺅٹ انھیں دیکھنے آئے اور کھلاڑیوں سے وعدہ کیا کہ جو کوئی بھی گول سکور کرے گا تو اسے اکیڈمی میں داخلہ ملے گا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں کرسٹیا نو رونالڈو اور فانتراﺅ دونوں ہی نے ایک، ایک گول کیا، لیکن اسی دوران فانتراﺅ آگے نکل گئے اور ان کے پاس گول کرنے کا نہایت آسان موقع تھا لیکن انھوں نے ایسا کرنے کی بجائے فٹ بال رونالڈو کی جانب پھینک دیا جنھوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور اس طرح سپورٹنگ لزبن کی اکیڈمی میں داخلہ حاصل کر لیا۔رونالڈو نے بعد میں فانتراﺅسے پوچھا کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا؟، فانتراﺅنے جواب دیاکہ’ ’آپ مجھ سے بہتر ہیں“۔

اس کے کچھ وقت بعد ہی فانتراﺅکا فٹ بال کیریئر ختم ہو گیا اور وہ بے روزگار ہوگئے لیکن صحافی جو ان کے بارے میں جاننے نکلے تھے ،کو معلوم ہوا کہ وہ ایک بڑے گھر میں سپورٹس کار کے ساتھ رہتے ہیں۔صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ آپ یہ سب کہاں سے لائے؟ فانتراﺅنے کہا ”یہ رونالڈو کی طرف سے ہے“۔
یہاں رونالڈو کو دائیں سے تیسرے نمبر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انھیں 12 سال کی عمر مڈیریا کی نوجوان ٹیم میں لیا گیا تھا
یہاں رونالڈو کو دائیں سے تیسرے نمبر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انھیں 12 سال کی عمر مڈیریا کی نوجوان ٹیم میں لیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :