باجوڑ ،ْرات کے تاریکی میں نامعلوم افرادکی گھر پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

منگل جون 18:50

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) باجوڑ میں گزشتہ شب رات کے تاریکی میں نامعلوم افرادکی گھر پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تحصیل خار کے علاقے کوثر میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے گھر ایک پر حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے دو افراد ادریس اور ذبیح اللہ جاںبحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تاہم ابتک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائے جاسکی اور نہیں واقعہ کی وجوہات معلوم ہوسکی۔