کو ڑمنگ سے بشام آنے والی موٹر سائیکل کیڑئی موڑ کے قریب خان خواڑ دریا میں جا گری، دو دوست جاں بحق

بدھ 20 جون 2018 19:10

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) کو ڑمنگ سے بشام آنے والی موٹر سائیکل کیڑئی موڑ کے قریب خان خواڑ دریا میں جا گری، دندئی کے رہائشی دو دوست جاں بحق ،حادثے کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پو لیس نے لا شوں کو نکالا ، تفصیلات کے مطابق کوڑ منگ سے بشام انے والی موٹر سائیکل پر سوار دو دوست جو کہ تحصیل بشام کے علا قہ دندئی کے رہائشی تھے کہ کیڑئی موڑ کے قریب آتے ہی فنی خرابی کی وجہ سے موٹر سائیکل خان خواڑ دریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو دوست یا سر خان ولد امیر سواد ساکن لوانی دندئی جاں بحق ہو گئے بعدازاں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں دندئی میں ادا کر دی گئی ، افسوس ناک واقعہ پر سا بق صو بائی وزیر شوکت علی یوسفزئی، حاجی سدید الرحمن، الطاف گلاب شاہپوری، وقار احمد خان اور دیگر نے سیاسی رہنماوؤںنے غم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :