خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات ظفر اقبال بنگش کا ڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات کا دورہ
محکمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا نگران حکومت ورکنگ ماحول مہیاکرنے کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی، ظفر اقبال بنگش
بدھ 20 جون 2018 19:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق محکمے کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے تا ہم محکمے کے افسروں اور اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا اپنا اولین نصب العین بنانا ہوگا ۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ قیصر عالم نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے محکمہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بعض ضروریات کی بروقت فراہمی کی درخواست کی ۔ سیکرٹری اطلاعات نے محکمہ کے مسائل اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے بعض اہم کامیابیوں اور اعلیٰ کارکردگی کی بھی نشاندہی کی جبکہ محکمہ کو دور جدید کی تیز تر تبدیلیوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے بعض منصوبوں کا بھی ذکر کیا جن میں افسروںکی استعداد کاربڑھانے، سروس سٹرکچر میں بعض بے قاعدگیوں کی اصلاح احوال، آفس اکاموڈیشن ، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ صوبائی نگران وزیر اطلاعات نے محکمہ کی اہمیت اور کار کردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ اپنی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے محکمے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے ۔اس موقع پر ڈایریکٹر جنرل امداد اللہ ، پریس رجسٹرار فردوس خان کے علاوہ محکمہ اطلاعات کے افسران اور ریڈیو پختونخوا کے ذمہ داران بھی موجود تھے جنہوں نے نگران صوبائی وزیر کے ساتھ محکمہ کی کار کردگی ، ذمہ داریوں اور مشکلات پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ بعد ازاں نگران وزیر اطلاعات نے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.