عارفوالا ‘پاکستان سمیت دنیابھر میں ’’ورلڈ کیمل ڈے ‘‘( آج) منایا جائے گا

جمعرات 21 جون 2018 17:30

عارفوالا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں ’’ورلڈ کیمل ڈے ‘‘ اونٹوں کا عالمی دن آج22 جون بروز جمعة المبارک کو منایا جائے گا‘ اس دن کے منانے کا مقصد چولستان ،ریتلے ،دشوار گزار اورصحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے‘ اس دن کے حوالے سے عارفوالا سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیوسٹاک ،کیمل، ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :