بھارت،معروف اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو راحت نہ دینے کا فیصلہ

جمعرات 21 جون 2018 17:43

بھارت،معروف اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو راحت نہ دینے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ممبئی ہائی کورٹ نے معروف اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو منافرت اور غیر قانونی سرگرمیوں پر راحت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ منافرت اور غیر قانونی سرگرمیاں پھیلانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو راحت دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس آر ایم ساونت اور جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے کی بنچ ذاکرنائک کی اس درخواست پر سماعت کررہی تھی جس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اس کے خلاف کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ نائک نے یہ بھی اپیل کی تھی کہ اس کے پاسپورٹ کی منسوخی کاحکم کالعدم کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو ہدایت دی جائے۔