زعیم قادری نے جذباتی پن کا مظاہرہ کیا ، ٹکٹ دینے کے فیصلے حمزہ شہباز نہیں پارلیمانی بورڈ کرتا ہے‘رانا مشہود احمد

ایم این اے کا ٹکٹ نہ ملنے سے اہمیت کم نہیں ہوجاتی ،دوبارہ ملاقات کرکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے اور منا لیں گے

جمعرات جون 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ زعیم حسین قادری نے جذباتی پن کا مظاہرہ کیا ، ٹکٹ دینے کے فیصلے حمزہ شہباز نہیں بلکہ پارلیمانی بورڈ کرتا ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ دینے کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کررہا ہے ۔ حمزہ شہباز نہیں کر رہے ۔

(جاری ہے)

زعیم قادری جذباتی ہیں اس لئے جلد فیصلہ کردیا مگر ہم ان سے ملاقات کرکے ان کو منانے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کے فیصلے قیادت کرتی ہے اور ایم این اے کا ٹکٹ نہ ملنے سے اہمیت کم نہیں ہوجاتی اور یہ ضروری بھی نہیں کہ آپ کی اہمیت اس وقت ہی زیادہ ہوگی جب آپ کو ایم این اے کا ٹکٹ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری کا جذباتی پن ہے ا س لئے ہم ان سے ملاقات کرکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے اور ان کو منا لیں گے ۔