کراچی،لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سلمان عبداللہ مراد

جمعرات جون 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ نئے سال کے بجٹ میں جہاں اراکین کونسل کی آرا کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے وہی عوامی خواہشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ہے ایسے طریقے سے کام کر رہے ہیں کہ لوگوں کے مسائل ان کی ضروریات کے عین مطابق حل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بجٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،افسر مالیات خان محمد ملک، اراکین کونسل محمد حسن مینگل ،اختر عارفانی ، علی احمد جوکھیوو دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے افسر مالیات نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری تکمیل پر ہے۔ چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوامی خدمات کے سلسلے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :